عمران خان کی پالیسیوںکے ثمرات ظاہر ہوناشروع ہو گئے ہیں ،عظمت مغل

گوجرخان(نامہ نگار)تحریک انصاف کے سینئر رہنما عظمت مغل نے کہا ہے کہ عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے جو پالیسیاں اپنائی ان کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں ملکی معیشت میں بہتری اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہو چکا ہے تحریک انصاف کی مثبت پالیسیوں کا اعتراف عالمی ادارے بھی کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کیلئے ٹھوس اور جامع پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے برسراقتدار رہنے والے حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں اور لوٹ مار کی بدولت ملک شدید بحرانوں میں مبتلا ہے ملکی معیشت دیوالیہ پن کے قریب پہنچ چکی تھی۔

ای پیپر دی نیشن