نیب کا سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نا مہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کے خلاف ایک اور ریفرنس دائرکرنیکا فیصلہ کرلیاہے۔ذرائع کے مطابق نثار مورائی کیخلاف نیا ریفرنس آمدن سے زائد اثاثوں پر دائر کیا جائے گا، نیب نے ملزم کے پانچ بینک اکانٹس کی تفصیلات حاصل کرلی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نثارمورائی کی کراچی،حیدرآباد،لاہورمیں اربوں کی جائیداد موجود ہے جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس کے اسی علاقے میں بنگلا موجود ہے جہاں ایان علی کا فلیٹ تھا۔ذرائع کے مطابق نثار مورائی کی زیر ملکیت لاہور کے بنگلے کی تصدیق کرالی گئی جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کروڑوں روپے مالیت کے فلیٹ کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے، علاوہ ازیں حیدرآباد کے پلاٹوں کی تصدیق بھی متعلقہ حکام سیکرالی گئی۔نیب ذرائع کے مطابق نثارمورائی کے حیدرآباد کے نجی بینک کی برانچ میں 4اکاونٹس کا انکشاف ہوا جبکہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں واقع بینک کی برانچ میں بھی ایک کھاتہ موجود ہے۔یاد رہے کہ نیب نے گزشتہ برس سابق چیئرمین فشریز نثار مورائی کو غیرقانونی بھرتیوں اور کرپشن کیالزام میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا شمار آصف زرداری کیقریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن