راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات میں تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے،465 ماڈل کورٹس نے گزشتہ رو زمجموعی طور پر 189مقدمات کا فیصلہ کیا، جس کی تفصیل یوں ہے 182ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے11اور منشیات کے40مقدمات یعنی51مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل143گواہان کے بیانات قلمبند کیے، پنجاب میں منشیات کے8اسلام آباد میں منشیات کے1،سندھ میں قتل کے7اور منشیات کے6، خیبر پختونخواہ میں قتل کے4اور منشیات کے24 جبکہ بلوچستان منشیات کے1مقدمات کا فیصلہ ہوا،12 مجرمان کو کل8سال10 ماہ 11 دن قید اور72800روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی125سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طور پر 59دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے۔اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی158ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے79مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے166گواہان کے بیانات قلمبند کیے،مجموعی طور پر24مجرمان کو22سال،3ماہ اور10دن قید اور 251500روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔