دولتالہ سکھو(نامہ نگار) تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ اسلام اپنی پاور خود رکھتا ہے، دین اسلام کی قیامت تک کے لئے سربلند رہے گا ماضی میں مسلمان حکمرانوں کی فتوحات کی وجہ ظاہری مال و اسباب نہیں بلکہ اللہ پر یقین اور غیرت ایمان تھی ، اسلام کی سربلندی اور دین کو تخت پر لانے کے لئے جدوجہد کرتے رہیں گے منفی پروپیگنڈے راستہ نہیں روک سکتے ہمیں حضورتاجدار ختم نبوت ؐ کی عزت و حرمت ہر چیز سے عزیز تر ہے پاکستان اسلام کے نام پر بنا اور نظام مصطفیؐ میں ہی ملک کی ترقی و بقا ہے اسلام کے بتائے گئے نظام سے انحراف کر کے امت پستی کی جانب گئی یہود نصاری کی تابع داریوں نے ہمیں دلدل میں دھکیلا، دنیا سن لے حضورؐ کی عزت سے بڑھ کر کچھ عزیز نہیں یقین سے کہتاہوں آج امت محمدیؐاپنے آقاؐ سے وفااور غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرے ،کشمیراور فلسطین آزاد ہو جائیں گے اور امت عظیم قوت بن کر ابھرے گی اسلام سے بڑی کوی سپرپاور نہیں اسلاف کی تاریخ قوم کو یاد رکھنی چاہیے علامہ خادم حسین رضوی ، سکھو کے نواح کرنب الیاس میں تاجدار ختم نبوتؐ کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، اس موقع پر تحریک لبیک کے ڈویژنل امیر پیر سید عنایت الحق شاہ،تحریک لبیک کے ضلعی امیر حاجی رمضان اعوان، تحریک لبیک پی پی 9 کے امیرحاجی راجہ اشتیاق نے بھی خطاب کیا اس موقع پر دور ونزدک سے عوام و کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔