سال 2019، دنیا بھر میں49 صحافیوں کا قتل ہوئے، رپورٹر ز ود آﺅٹ بارڈرز

Dec 17, 2019 | 12:46

ویب ڈیسک

رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی جانب سے شائع کی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سال 2019 ءمیں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کا قتل ہوا۔غیر ملکی ویب سائٹ رپورٹرز وِد آﺅٹ بارڈرز کی جانب سے صحافت کو اب بھی خطرناک پیشہ قرار دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سال 2019ءمیں دنیا بھر میں 49 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ صحافیوں کے قتل کے رواں سال کے اعداد 16 سالوں میں سب سے کم ہیں۔رپورٹرز ود آﺅٹ بارڈرز نے کہاکہ گزشتہ دو دہائیوں سے سالانہ اوسط 80 صحافی اپنی جان کھورہے ہیں، صحافی یمن، شام، افغانستان میں اپنی صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے قتل کئے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ 2019ءمیں 389 صحافی جیل میں قید ہیں، ان میں سے نصف صحافی صرف تین ملکوں میں قید ہیں جبکہ چین، مصر اور سعودی عرب میں57 کو یرغمال بنایا گیا، جس میں سے زیادہ تر یمن، شام، عراق اور یوکرین کی جیلوں میں قید ہیں۔

مزیدخبریں