ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جامعہ ملیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں طلباءپر تشددکی مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مسلم دشمن قانون شہریت کے خلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے طلباءپردہلی پولیس کی طرف سے تشدد کی مذمت کی ہے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اویناش کمار نے ایک بیان میں کہا کہ مظاہرین کی گرفتاری سے بھارت نے بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ایمنسٹی نے کہاکہ طلباءکو جنسی طورپر ہراساں کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات کی تحقیقات ہونی چاہیے اور قصورواروں کو سزادی جانی چاہےے۔ اویناش کمار نے کہاکہ مظاہرین کی گرفتاری سے بھارت نے شہری اور سیاسی حقوق کے بارے میں بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس کی دفعہ 19اور21 میں اظہاررائے کی آزادی اور پرامن اجتماع کے حق کے احترام اور تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ طلباءکو احتجاج کرنے کا حق ہے اور کسی بھی صورتحال میں ان پر تشدد کوجائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ای پیپر دی نیشن