اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو کی لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی پرپاکستان اوردیگرملکوں کی فراخدلی کی تعریف

Dec 17, 2019 | 18:22

ویب ڈیسک

پناہ گزینوں کے پہلے عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے لاکھوں پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر پاکستان اور ترکی سمیت مختلف ممالک کی جانب سے فراخدلی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو پناہ گزینوں کا بحران حل کرنے کیلئے مزید اقدامات کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔پناہ گزینوں کے بارے میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر Filippo Grandi نے پناہ گزینوں کے بحران کے حل کیلئے ایک مربوط اور جامع منصوبے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ عالمی فورم میں پناہ گزینوں سے حقیقی معنوں میں اظہار یکجہتی کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جائیں گے۔

مزیدخبریں