اقتصادی امور کے وزیر حماد اظہر نے پاکستان کی معیشت کو پائیدار راستے پر گامزن کرنے، متوازن شرح نمو اور فی کس آمدن میں اضافے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں ایشین انفراسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے صدر Jin Liqun کی سربراہی میں بنک کے وفد سے گفتگو کررہے تھے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت سماجی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔
ایشین انفر اسٹرکچر انوسٹمنٹ بنک کے صدر نے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے اور اسےوسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔