عمران خان کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہیں کریں گے، ملائیشیا کی تصدیق

Dec 17, 2019 | 23:22

ویب ڈیسک

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ملائیشیا منسوخ کردیا ہے اور وہ کوالمپور میں شیڈول تین روزہ سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ملائیشیا کے وزیر اعظم ہاوس کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کی منسوخ اور کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کردی گئی ہے۔اس کانفرنس میں میزبان ملائیشیا، پاکستان، ترکی، ایران، قطر اور انڈونیشیا کے سربراہان مملکت کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔یاد رہے کہ انڈونیشا کے صدر جوکو وڈوڈو نے بھی شرکت سے معذرت کر لی تھی۔18دسمبر سے شروع ہونے والی کانفرنس میں 52ملکوں کے مسلمان رہنما، دانشور، اسکالر اور مفکرین شرکت کریں گے جبکہ 19دسمبر کو سربراہان مملکت کا اجلاس منعقد ہو گا جس میں وہ مسلم امہ اور اسلامی ممالک کو درپیش مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں