واشنگٹن(اے پی پی)امریکی ای کامرس کمپنی ایمزون کے بانی جیف بیزوس کی سابق اہلیہ مکینزی سکاٹ نے انسداد کرونا وائرس سرگرمیوں میں مصروف عمل امدادی گروپوں کو 4.2 ارب ڈالر عطیہ کیے ہیں۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث انسداد کرونا کے لیے کام کرنے والے بعض ہیلپنگ گروپس کو انہوں نے 4.2 ارب ڈالر عطیہ کیے ہیں۔