ممبئی (نیٹ نیوز) کرونا کا بحران،بھارتی اداکار فیروز جعفری کو لاک ڈاؤن کے دوران جعلی پولیس افسر بن کر شہریوں کو لوٹنے پر گرفتار کرلیا گیا۔ ممبئی کرائم برانچ کے مطابق ٹی وی اداکار فیروز جعفری نے بھارت کی مختلف ریاستوں میں بزرگ شہریوں کو دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے لوٹا ہے۔