کینڈا نے پاکستانی بیشتر علاقوں کی ٹریول ایڈوائزری بہتر کر دی شہری باآسانی سیاحت کے لئے آسکیں گے

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) کینیڈین حکومت نے پاکستان کے بیشتر علاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی۔ تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی جانب سے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری بہتر ہونے سے سیاحت کا فروغ ہوگا، کینیڈین شہری باآسانی ملک میں سیاحت کے لیے آسکیں گے۔ کوروناوائرس کے پیش نظر کینیڈا نے اپنے مالک کے شہریوں کو پاکستان جانے سے متعلق ایڈوائزری سخت کی ہوئی تھی۔ تاہم اب کینیڈا نے پاکستان کے بیشترعلاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی۔ مشیرتجارت عبد الرزاق داد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان  میں کہا کہ بے حد خوشی کے ساتھ ایک خوشخبری دینا چاہتا ہوں، کینیڈا نے پاکستان کے بیشترعلاقوں کی مجموعی ٹریول ایڈوائزری بہتر کردی ہے، کوویڈ پابندیاں ختم ہونے کے بعد ٹریول ایڈوائزری مزید بہتر ہوجائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاکستان میں سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملیگا، تعاون کرنے پر کینیڈا کے ہائی کمشنر کے شکرگزار ہیں۔

ای پیپر دی نیشن