لاہور(اپنے نامہ نگارسے) ایف آئی اے نے گلوکارہ میشا شفیع کو علی ظفر پر جنسی ہراسگی کا الزام لگانے اور کردارکشی کے جرم میں قصور وار قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر میشا شفیع کیساتھ 8 افراد کو قصور وار قرار دیا ہے۔ ایف آئی اے نے عبوری چالان لاہور کی عدالت میں جمع کرا دیا، جس میں میشا شفیع، عفت عمر، علی گل پیر، ماہم جاوید، لینا غنی، حیسم الزمان، فریحہ ایوب اور فیضان رضا کو قصور وار ٹھہرایا گیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسگی کے ہتک آمیز الزامات لگائے لیکن میشا شفیع الزامات ثابت کرنے کیلیے کوئی گواہ پیش نہ کرسکیں۔ سائبرکرائم ونگ نے عبوری چالان میں میشا شفیع سمیت 8 افرادکے خلاف کارروائی کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ معروف گلوکار و اداکار علی ظفر نے توہین آمیز مہم پر 2018 میں ایف آئی اے کو میشا کے خلاف درخواست دی تھی۔