کرتار پور کادورہ خوشگواررہا،بھارت سکھوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے: باکسر عامر خان

شکرگڑھ(دلشاد شریف سے)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کرتار پور کا دورہ کیا ،کرتار پور پہنچنے پر گیانی گوبند سنگھ ممبر گورودوارہ پربندھک کمیٹی اندر جیت سنگھ اور حکام نے عامر خان کا استقبال کیا ۔ عامر خان نے گورودوارہ،کمپلیکس کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔  باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ کرتار پور دربار صاحب کا دورہ خوش گوار رہا۔ مہمان نوازی پر شکر گزار ہوں۔ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو حقیقی مذہبی آزادی حاصل ہے، بھارت اقلیتوں کے خلاف اقدامات کررہاہے۔بھارت میں کشمیریوں اور سکھوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں ہو رہا ،  بابری مسجد جیسے واقعات ہوتے ہیں بھارت میں کسانوں کے ساتھ سلوک پر مجھے تشویش ہے ۔انہوں نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ سکھوں کو پاکستان آنے کی اجازت دے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...