لاہور (کامرس رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 20ڈالر اضافے کے بعد پاکستان میں بھی ایک تولہ سونے کی قیمت750 روپے بڑھ گئی۔ جیولرز کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 750روپے کے اضافے سے 111750روپے ہو گئی۔ دس گرام سونا 24قیراط 643روپے کے اضافے سے 95808روپے کا ہو گیا۔ جبکہ10گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 87824 روپے ہو گئی۔