اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) آل پاکستان آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کے لیے ہڑتال کردی جس سے راولپنڈی اسلام آباد سمیت متعدد شہروں کو پٹرول و ڈیزل کی سپلائی معطل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز کے اوقات کار میں ردوبدل کے خلاف آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز نے ہڑتال کی ہے جس کے نتیجے میں پٹرول پمپس پر پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ آل پاکستان آئل کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے دن میں آئل ٹینکرز کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے جو قابل عمل نہیں۔ انتظامیہ سے مذاکرات بھی کیے اور سیکرٹری پٹرولیم کو خطوط بھی ارسال کیے لیکن کسی نے مسئلے کے حل کے لیے سنجیدگی نہیں دکھائی، موجودہ اوقات کی پابندی میں آئل ٹینکرز پٹرول ڈیزل سپلائی نہیں کرسکتے۔ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کریں گے جڑواں شہر آزاد کشمیر گلگت بلتستان اسلام آباد ائرپورٹ اور پاور پلانٹس کو بھی پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بند کر دی ہے آئل ٹینکرز مالکان اور کنٹریکٹرز آج روات ٹی چوک پر احتجاجی مظاہرہ بھی کریں گے ۔
مطالبات منوانے کیلئے آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال
Dec 17, 2020