گیس بحران سے ہزاروں ہونٹس بندش کے دہانے پر پہنچ جائینگے،سپلائی  بحال رکھی جائے

لاہور (احسن صدیق) ملک کی صنعت کار برادری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ  سردی کے موسم میں ہر قیمت پر صنعتوں کو گیس کی بحالی برقرار رکھی جائے۔ کرونا کے باوجود حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کے باعث اس وقت صنعتیں بھرپور انداز میں چل رہی ہیں۔ رواں مالی سال  جولائی سے نومبر میں برآمدات کا مجموعی حجم 9ارب 73کروڑ 70لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو گزشتہ مالی سال میں اتنی مدت کی برآمدات کے مقابلے میں 2فیصد زیادہ ہے۔ اسی طرح رواں مالی سال میں نومبر میں ملکی برآمدات کا حجم 2ارب 16کروڑ ڈالر رہا جو گزشتہ مالی سال اتنی مدت میں کی جانے والی برآمدات کے مقابلے میں 7.7 فیصد زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں کا تسلسل برقرار رہا تو پاکستان بہت جلد تیز رفتار اقتصادی ترقی حاصل کرے گا اور بیرونی قرضے  لینے کی بجائے قرضوں کی ادائیگی کرے گا۔ اب گیس بحران کی وجہ سے مزید ہزاروں یونٹس بندش کے دہانے پر پہنچ جائیں گے۔ ایل پی جی کے سلسلے میں پنجاب حکومت کو کوئی خصوصی پالیسی تشکیل دینی چاہیے۔  گیس کی چوری روکنے اور گیس کی بچت کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...