نظام میں موجود کمزوریوں پر جمہوریت کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے: شفقت محمود

Dec 17, 2020

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں موجود کمزوریوں پر جمہوریت کے ذریعے قابو پایا جا سکتا ہے۔ سولہ دسمبر کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے، اپنی کمزوریوں اور دراڑوں کی طرف نظر ڈالنی ہے تاکہ دشمن کو موقع نہ ملے، ہمیںدہشت گردی کیساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے۔ اسلامک یونیورسٹی مین پیغام پاکستان کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سولہ دسمبر کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے، ہمارا ملک اندوہناک ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1971ء کے سولہ دسمبر کیساتھ پشاور کے واقعے کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ 1971ء اور دو ہزار کا واقعہ کیوں پیش آیا اس کی وجوہات ہمیں معلوم ہونا چاہئیں۔  انہوں نے کہا کہ جوہم راتوں کو آرام سے سوتے ہیں یہ ان کی وجہ سے ہے جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو خراج تحسین کے مستحق ہیں، آج کا دن تکلیف دہ دنوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور جو سیکھ چکے ہیں اس پر عمل درآمد کرانا ہے۔

مزیدخبریں