بک شیلف  …… ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے‘‘

Dec 17, 2020

نسیم الحق زاہدی مختلف موضوعات پر خامہ سرائی کرتے ہوئے اپنے موضوع سے انصاف کرنے کا ہنر خوب جانتے ہیں۔  برما ہو‘ کشمیرہو یا فلسطین‘ ان سلگتے مسائل پر جب ان کا قلم اٹھتا ہے تو پڑھنے والوں کی توجہ اپنی طرف کھینچ لیتا ہے۔ ان کی یہ تیسری کتاب ’’کشمیر پاکستان کی شہ رگ‘‘ میں جو ان کے مختلف جرائد میں شائع ہونے والے ان کے مضامین (کالم) کا مجموعہ ہے جو انہوں نے ان موضوعات پر لکھے۔ ان کالموں میں انہوں نے کشمیر‘ فلسطین اور برما سمیت مختلف مسلم ممالک کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو جس طرح بے نقاب کیا اور عالمی ضمیر کو بیدار کرنے کی کوشش کی‘ وہ قابل تعریف ہے۔ وقت گزرنے کیساتھ ساتھ ان کے مطالعہ اور علم میں اضافہ ہوتا رہے گا۔ ان کے مضامین مزید حسن اسلوب سے مزین ہو سکتے ہیں۔ خدا کرے زور قلم اور زیادہ۔ انکی پاکستان سے محبت اور تکمیل پاکستان کی خواہش قابل تعریف ہے۔ ان کی یہ کتاب افکار زاہدی پبلشرز اینڈ پرنٹرز لاہور نے عمدہ کاغذ پر خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع کی ہے۔ 128 صفحات کی اس کتاب کی قیمت صرف 300 روپے ہے جو باذوق قارئین کیلئے مناسب ہے۔(تبصرہ:  فضل حسین اعوان)

مزیدخبریں