ملتان (خبر نگار خصوصی) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ سردی کے باعث پودوں کے تنوں، شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اس لیے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔ نئے چھوٹے باغات اور نرسریوں خصوصاً آم کے پودوں کو زیادہ سردی اور کورے کی وجہ سے جھلسنے کا خطرہ ہوتا ہے اس لیے پودوں کو فوری طور پر ڈھانپ دیں۔