ملتان (کرائم رپورٹر)ایس پی گلگشت ڈویژن ڈاکٹر محمد رضا تنویر نے تھانہ گلگشت اور پرانی کوتوالی کا سرپرائز وزٹ کیا وہ بطور عام شہری تھانے میں داخل ہوتے تلاشی اور پوچھ گچھ نہ کرنے پر دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور محرران کو شوکاز نوٹس جاری کیے،انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ تھانہ کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے، ہر آنے جانے والے شخص پر نظر رکھی جائے, تھانہ کی صفائی کو بہتر کیا جائے, انہوں نے ہدایت کی کہ تھانہ کے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کی جائے.