کابل(شِنہوا)افغانستان کی دفاعی وسلامتی فورسز نے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا اور باغیوں کو 17 ہلاکتوں کے ساتھ فرار ہونے پر مجبور کر دیا۔وزارت دفاع نے بدھ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ فوجی طیاروں کی مدد سے سرکاری فورسز نے 17 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور انکے ہتھیار وگولہ بارود کو تباہ کرنے کے علاوہ عسکریت پسندوں کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا حکومتی فورسز کا بھی کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔افغانستان کے جنوبی علاقے میں اپنی سرگرمیاں تیز کرنیوالی طالبان تنظیم نے ابھی تک اس شکست کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔