نظام میں موجود کمزوریوں پر جمہوریت کے زریعے قابو پایا جا سکتا ہے،شفقت محمود

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ہمارے نظام میں موجود کمزوریوں پر جمہوریت کے زریعے قابو پایا جا سکتا ہے،سولہ دسمبر کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے،اپنی کمزوریوں اور دراڑوں کی طرف نظر ڈالنی ہے تاکہ دشمن کو موقع نہ ملے،ہمیںدہشت گردی کیساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے۔اسلامک یونیورسٹی مین پیغام پاکستان کے حوالے سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سولہ دسمبر کا دن ہمیں جھنجھوڑتا ہے،ہمارا ملک اندوہناک ہو گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 1971 کے سولہ دسمبر کیساتھ پشاور کے واقعے کو بھی یاد رکھتے ہیں ،1971 اور دو ہزار کا واقعہ کیوں پیش آیا اس کی وجوہات ہمیں معلوم ہونا چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ جوہم راتوں کو آرام سے سوتے ہیں یہ ان کی وجہ سے ہے جو ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کو خراج تحسین کے مستحق ہیں ،آج کا دن تکلیف دہ دنوں کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور جو سیکھ چکے ہیں اس پر عمل درآمد کرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکھا ہے کہ دشمنوں کو مواقع نہیں فراہم کرنے چاہیے کہ ہمارا نقصان ہو ۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں دشمن نے ہماری کمزوریوں کا فائدہ اٹھایا ،اپنی کمزوریوں اور دراڑوں کی طرف نظر ڈالنی ہے کہ دشمن کو موقع نہ ملے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ساتھ ساتھ بیانیے کی جنگ بھی جیتنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نظام میں بہت سی کمزوریاں ہیں مگر جمہوریت کے زریعے ان پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج کل بہت سی آوازیں سنائی دے رہی ہیں ،ہمارا تصور قوم کے لیے ایک ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے مختلف نظام کی وجہ سے ہم بکھرے ہوئے ہیں۔ہم نے تین قسم کے نظام تعلیم میں آنکھ کھولی ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم مختلف ہے تو ہم دنیا کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کہانی ایک ہونے کا مطلب ہے ہمارے ہیروز ایک جیسے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تاریخ ایک جیسی اور ہم آہنگی ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سوچ، نظریے اور بیانہ کی طاقت پاکستان کوروشن کر دے گی،پیغام پاکستان ہمارے دلوں پر اثر انداز بھی ہوتا ہے اور جھنجوڑتا بھی ہے۔  انہوں نے کہا کہ آج کے ہی دن ایک سانحہ کی صورت میں ہماری قوم دولخت ہو گئی،ان دونوں واقعات میں کچھ تلخ حقیقتیں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن