اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گرین فیلڈ انڈسٹری اور اس میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لئے آئرس پورٹل پر گرین فیلڈ انڈسٹری سٹیٹس حاصل کرنے کے لئے آن لائن درخواستیں متعارف کر دی ہیں۔ اس مقصد کے لئے انکم ٹیکس آرڈینینس 2001 اور سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے تحت دو درخواستیں اپلوڈ کر دی گئی ہیں۔ موجودہ حکومت کے ویثرن کے تحت ایف بی آر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بھر پور استعمال کے ذریعے کم سے کم انسانی عمل دخل کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے میں تیزی سے پیش قدمی کر رہا ہے۔
آئرس پورٹل پر گرین فیلڈ انڈسٹری سٹیٹس حاصل کرنے کیلئے آن لائن درخواستیں متعارف
Dec 17, 2020