ملتان(نمائندہ نوائے وقت) صوبے کے سکولوں میں 1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 لائبریریوں کے قیام کا پراجیکٹ اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا، بتایا گیا ہے کہ پی ایس سیآر پی کے تحت صوبے بھر کے گیارہ اضلاع میں 110 ماڈل سکول تیار کئے جا رہے ہیں، منصوبے کے تحت 1000 سائنس لیبز، 1000 آئی ٹی لیبز اور 400 لائبریریوں کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے، اس پروگرام کو بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔تیار کئے جانے والے سکولوں میں طلبا کو سٹیٹآف دیآرٹ تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
سکولوں میں ہزار سائنس ہزار آئی ٹی لیب‘400 لائبریریوں کے قیام ‘ منصوبہ تکمیل کے قریب
Dec 17, 2020