16دسمبر پاکستان کیلئے دوہرے سانحے کا دن ہے: نعمان لنگڑیال

Dec 17, 2020

لاہور( پ ر ) صوبائی وزیر مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ ملک نعمان لنگڑیال نے کہا ہے کہ 16دسمبر کا دن پاکستان کیلئے دوہرے سانحے کا دن ہے جسے پاکستانی قوم ساری زندگی فراموش نہیں کر سکے گی ،6سال قبل سانحہ آرمی پبلک سکول اور 49سال قبل پاکستان کے دولخت ہونے کے سانحات کے زخم ابھی بھی تازہ ہیں لیکن پاکستانی قوم نے ایسے سانحات کو اپنی کمزوری بنانے کی بجائے ان سے تقویت حاصل کر کے ملک دشمنوں کے ہتھکنڈوں کو ناکام بنایا ہے۔ 16دسمبر کے دن کی مناسبت سے اپنے بیان میں ملک نعمان لنگڑیال نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کے دشمن کبھی اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے ،اے پی ایس کے معصوم طلبا ء نے اپنے خون سے لازوال تاریخ رقم کی،ملک دشمن عناصر کے خلاف ہر پاکستانی ہمیشہ سینہ سپررہے گا،دشمن آج بھی پاکستان کو کمزور کرنے کی سازشیں کر رہا ہے لیکن اسے ہر بار منہ کی کھانا پڑی ہے ،ہم سب وطن عزیز کی سلامتی و تحفظ کا عہد کرتے ہیں،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی و سلامتی کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں وفاق او راس کی اکائیاں مضبوط ہو رہی ہیں۔ ، آج ہمارا دشمن سازشوں کے باوجود اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتا اور انشا اللہ ناکامی ہی اس کا مقدر رہے گی۔

مزیدخبریں