لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنماء ووائس چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل پنجاب ناصر سلمان نے کہاکہ چور لٹیرے اور منی لانڈرنگ کے اتحاد کو قوم نے آئینہ دکھا یاہے، قوم نے ملک دشمن بیانیے کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کے تمام مطالبات غیر آئینی ہیں جسے پی ٹی آئی مسترد کرتی ہے،اپوزیشن اسمبلیوں کے اندر آکراپنا کردار ادا کریں،قوم کاقیمتی وقت ضائع مت کریں، پی ڈی ایم میں اگر تھوڑی سی بھی شرم وحیا باقی ہوتو وہ چلو بھر پانی میں ڈوب مریں۔، پی ڈی ایم کا جلسہ اس لحاظ سے تاریخی ہے جس میں عوام نے شرکت ہی نہ کی، 11 جماعتیں ملکر بھی جلسہ گاہ نہ بھر سکیں۔