کابل (شنہوا+ نیٹ نیوز) افغانستان کی فورسز نے جنوبی صوبہ قندھار کے ضلع پنجوائی میں طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا، 17 باغی مارے گئے دیگر فرار ہوگئے جبکہ افغانستان کے دو مختلف صوبوں میں طالبان کے پولیس چوکی،فوجی دستوں پر حملوں میں 13پولیس اہلکارہلاک گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت دفاع نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ فوجی طیاروں کی مدد سے فورسز نے 17 جنگجوؤں کو ہلاک اور ان کے ہتھیار وگولہ بارود کو تباہ کردیا۔ عسکریت پسندوں کی جانب سے زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ ادھرحملہ شمالی صوبہ بغلان شہر پْل خمری کے علاقے وزیر آباد میں ایک چیک پوسٹ پر گزشتہ شب کیا، 3پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ اس دوران حملہ آوروں نے متعدد گاڑیوں کو نذر آتش بھی کیا۔ علاوہ ازیں طالبان نے جنوبی صوبہ اورزگان میں بھی سرکاری دستوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملے دھراود ضلع میں کیے گئے اور ان میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی تعداد فی الحال واضح نہیں۔