خورشید عالم کے فن پارے کئی ممالک  کے میوزیم میں موجود ہیں:طارق شریف

لاہور(پ ر ) استاد خورشید عالم قوم کے محسن تھے ، صدراتی ایوراڈ یافتہ اور پاکستان کے واحد خطاط تھے جن کے شہ پارے کئی بیرونی ممالک کے میوزیم میں موجود ہیں۔ انہوں نے دم توڑتے خطاطی کے فن کو زندہ کرنے کے لیے تاریخ ساز خدمات انجام دیںاور دنیا بھر میں پاکستان کانام روشن کیا۔ ان خیالات کااظہارخورشید عالم گوہر قلم کی یاد میں عکاشہ کیلیگرافی فائونڈیشن کے زیر اہتمام دارالسلام میں ہونے والے تعزیتی پروگرام میں مقررین نے کیا۔ پروگرام سے علوم سیرت نبویہؐ کے سکالرپروفیسر ڈاکٹر طارق شریف زادہ ، عکاشہ ساحل ، کیلیگرافی ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر عرفان قریشی ، استاد احمد علی بھٹی ، سائمہ مشتاق اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ استاد خورشید عالم گوہر قلم خطاطی سیکھنے والوں کے لیے روحانی باپ کی حیثیت رکھتے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن