تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں بھائی کے مبینہ تشدد سے بہن قتل 

Dec 17, 2020

لاہور(نمائندہ خصوصی)لاہور تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں بھائی نے مبینہ طور پر بہن کو قتل کردیا ،پولیس نے مقتولہ کے بھائی کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ تھانہ نشتر کالونی کی حدود میں ندیم چوک اعوان مارکیٹ کے علاقہ میں نعیم نامی شخص نے مبینہ طور پر اپنی بہن کو قتل کردیاہے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوع سے شواہداکھٹے کرکے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیاجبکہ مقتولہ رخسانہ کے بھائی نعیم کو حراست میں لے کر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغازکر دیا ۔پولیس کاکہناہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں اور شبہ ہے کہ رخسانہ کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے موت کی وجہ کاتعین پوسٹمارٹم رپورٹ میں کیاجائے گا 

مزیدخبریں