راولپنڈی(جنرل رپورٹر)معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو سزا سنا دی ہے ،ملز م کو 05سال 06ماہ قید اور 25ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی ہے،سی پی او کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے منشیات سمیت سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جا رہا ہے، ٹھوس شواہد اور مقدمات کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالتیں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دے رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں نامزد ملزم اسدرضا کو سزا سنا دی ہے،اسد رضا کو تھانہ آراے با زار پولیس نے جون 2020میں 2200گرام چر س برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، ملزم کو گرفتار کرنے کے بعد ٹھو س شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا گیا، ایس ایس پی انوسٹی گیشن محمد فیصل کی زیر نگرانی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیم نے مقدمہ کی موثر پیروی کی جس کے پیش نظر معزز عدالت کی جج فرخندہ ارشد ASJنے ملزم اسد رضا کو جرم ثابت ہونے پر سزا سنائی ۔