راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد محمود نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر میں زیر زمین پانی کی گرتی ہوئی سطح کو بہتر کرنے کیلئے دریائے سواں پر انفلیٹ ایبل (inflatable) ربڑ ڈیم بنانے کی تجویز کا جائزہ لینے کے لئے فزیبلٹی تیار کی جائیگی جس میں ماہرین سروے کے بعد اس تجویز کے قابل عمل اور اسکی لاگت کا تخمینہ لگائیں گے آر ڈی اے فزیبلٹی کی شرائط و ضوابط کو حتمی شکل دے کمشنر آفس میںزیر زمین پانی کی سطح میں گراوٹ کا جائزہ لینے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انفلیٹ ایبل ربڑ ڈیم کم لاگت تجویز ہے اور اس کیلئے کسی بڑے کنکریٹ کے ڈھانچے کی بھی ضرورت نہیں ہوتی اور اربن فلڈنگ کی صورت میں یہ ڈیم پانی کی رکاوٹ سے ہٹ جاتے ہیں اور پانی اپنے نارمل بہاؤ کو بھی جاری رکھتا ہے انفلیٹ ایبل ربڑ ڈیم عمومی طور پر ایک سے دو میٹر تک پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ پیدا کرتے ہیں اور سواں دریا کے شہری حصوں پر ایسے ڈیم بنا کر پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرکے سست کیا جا سکتا ہے جس سے زیر پانی کی سطح بہتر ہو سکتی ہے فزیبلٹی میں انفلیٹ ایبل ربڑ ڈیم کے مقام اور ان کی تعداد کا بھی تعین کیا جا سکے گا اور ان کی مدد سے زیر زمین پانی کے ٹیوب ویلوں کے فعال رہنے کی مدت میں اضافہ ہو گا۔