پشاور: ایم این اے علی وزیر گرفتار کراچی میں مقدمہ ہے‘  سندھ پولیس کی درخواست پر پکڑا گیا: سی سی پی او

Dec 17, 2020

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جنوبی وزیرستان سے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ایم این اے محسن داوڑ نے کہا ہے کہ علی وزیر کو پشاور آرکائیوز ہال سے نکلتے وقت گرفتار کیا گیا۔ علی وزیر نے کہا کہ ضمانت قبل از گرفتاری بھی کرا چکا ہوں پتہ نہیں کیوں گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی وزیر کو کراچی منتقل کیا جائے گا۔ علی وزیر پر نفرت انگیز تقریر کرنے کا کراچی میں مقدمہ ہے۔ علی وزیر کو سندھ پولیس کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علی وزیر کیخلاف کراچی میں مقدمہ ہے۔ سندھ پولیس کی ٹیم پشاور آئی ہے۔

مزیدخبریں