اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے سارک کو خطے میں تعاون کے لئے فعال بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ اس عزم کا اظہار علاقائی تعاون کے لئے جنوبی ایشیاء کی ایسوسی ایشن کے اٹھاون ویں پروگرامنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو آن لائن منعقد کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایشیا پیسفک کے ایڈیشنل سیکرٹری زاہد حفیظ چوہدری نے پاکستانی وفد کی قیادت کی۔