اسلام آباد ہائیکورٹ: اشتہاری ملزموں کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی‘ درخواست سے ایک اور صحافی نے نام واپس لے لیا

Dec 17, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت میں زیرسماعت اشتہاری ملزمان کی تقاریر نشر کرنے پر پابندی کیخلاف درخواست میں مزید ایک صحافی نے اپنا نام واپس لے لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران صحافی سید اعجاز حیدر بخاری نے بھی کیس سے بطور درخواست گزار نام واپس لینے کی استدعا کی جو عدالت نے منظور کر لی۔ اس کیس میں4 صحافی پہلے ہی اپنے نام واپس لے چکے ہیں۔

مزیدخبریں