امریکی پابندیاں: پاکستان ترکی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے: دفتر خارجہ

Dec 17, 2020

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان  نے امریکہ کی جانب سے ترکی پر پابندیوں کے نفاذ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ  پاکستان اصولی طور پر کسی بھی ملک کے خلاف معاندانہ یک طرفہ اقدامات کے نفاذ کا مخالف ہے۔ تمام مسائل کا حل مذاکرات، سفارت کاری اور باہمی ہم آہنگی میں مضمر ہیں۔ پاکستان عالمی اور علاقائی امن و استحکام میں ترکی کے قابل قدر کردار کی تحسین کرتے ہوئے اس کا اعتراف کرتا ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت قومی سلامتی، امن اور خوشحالی کے حصول کی جدوجہد میں ترک عوام اور حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کرتا ہے اور ان مشترک اہداف کے حصول کے لئے ہمیشہ کی طرح ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

مزیدخبریں