لاہور(کامرس رپورٹر) معروف گلوکارراحت فتح علی خان ایک بار پھر فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ریڈار پر آگئے ہیں۔ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے گلوکار راحت فتح علی خان کے خفیہ بنک اکائونٹس کا سراغ لگا لیاہے۔ اکائونٹس میں موجود رقم کی تفصیلات آرٹی او کو بھجوا دی گئیں۔ راحت فتح علی خان کے انکم ٹیکس آڈٹ کیلئے دوبارہ کارروائی شروع کردی گئی۔ راحت فتح علی خان نے جواب کیلئے 24دسمبر تک کی مہلت مانگ لی۔ یادرہے کہ ایف بی آر راحت فتح علی کی ٹریول ہسٹری کی تفصیلات بھی حاصل کرچکا ہے۔ ایف بی آر میںگلوکار راحت فتح کا سال 2016کا آڈٹ بھی زیر التوا ہے۔