آئل کمپنیوں کی اربوں کی بدعنوانی کا از خود نوٹس، رحمان ملک کی وزارت داخلہ سے رپورٹ طلب 

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) سینٹ کی مجلس قائمہ برائے داخلہ کے چیئرمین سینیٹر رحمان ملک نے  آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کی بدعنوانی پر ازخود نوٹس لیتے ہوئے  سات  دن کے اندر وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ سینیٹر رحمان ملک کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قائمہ کمیٹی داخلہ نے جون میں پیدا ہونے والے تیل بحران پر ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ ایف آئی اے ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف ہے جس سے آئل بحران کے لئے ذمہ دارعناصر  کی نشاندہی ہوگی۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا قائمہ کمیٹی داخلہ ان اسباب اور عوامل پر غور کرے گی جو اتنی بڑی سطح پر بدعنوانی کی وجہ قرار دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا  آئل مارکیٹنگ کمپنیز، اوگرا، کسٹم اور دیگر شامل سرکاری حکام کی ملی بھگت کو بے نقاب کرنی کی ضرورت ہے۔ غفلت کے مرتکب  حکومتی حکام اور دیگر عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ تیل کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کیوجہ سے قومی خزانے کو 250 بلین روپے کا نقصان پہنچایا گیا، سینیٹر رحمان ملک نے کہا پارلیمنٹ اتنے بڑے پیمانے پر قومی خزانے کو نقصان پہنچانے پر خاموش نہیں رہ سکتی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...