وزیراعظم نے مشیروں ، معاونین خصوصی کو اہم کمیٹیوں کے عہمدوں سے ہٹادیا

Dec 17, 2020

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)  وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں مشیران، معاونین خصوصی کو اہم کمیٹیوں کے عہدوں سے ہٹا دیا۔ وزیراعظم نے مشیر تجارت رزاق دائود، معاون خصوصی ادارہ جاتی  ریفارمز عشرت حسین، معاون خصوصی پٹرولیم  اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو اہم کابینہ کمیٹیوں کے عہدوں  سے  ہٹا دیا ہے۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے بعد اب مشیر تجارت رزاق دائود ای سی سی کے رکن نہیں ہوں گے اور ان کی کابینہ کمیٹی توانائی کی رکنیت بھی ختم، رزاق دائود کو کابینہ سی پیک کمیٹی کے ممبر سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ مشیر ادارہ جاتی اصلاحات عشرت حسین کی ای سی سی، کابینہ نجکاری کمیٹی، ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی، سی پیک کمیٹی کی رکنیت ختم کر دی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق معاون خصوصی پٹرولیم ندیم بابر کی  کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات  کی رکنیت ختم کی گئی ہے۔ شہزاد ارباب کی کابینہ کمیٹی ادارہ جاتی اصلاحات کی رکنیت بھی واپس لے لی گئی ہے۔

مزیدخبریں