امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار شخص سے ملاقات کے بعد قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پومپیو کا ٹیسٹ کیا گیا جو منفی آیا ہے۔امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق سی ڈی سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق مائیک پومپیو قرنطینہ میں چلے جائیں گے۔بیان میں کہا گیا کہ پرائیویسی کے مدنظر ان سے ملاقات کرنے والے شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار شخص سے ملاقات
Dec 17, 2020 | 12:54