گجرپورہ زیادتی کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

Dec 17, 2020 | 15:21

ویب ڈیسک
 گجرپورہ زیادتی کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان
 گجرپورہ زیادتی کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا، فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گجرپورہ زیادتی کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی میں معاون ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا،

انہوں نے ریپ آرڈیننس پر تاریخی پیشرفت سے متعلق کہا کہ حوا کی بیٹیوں کی حرمت پامال کرنے والوں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے انتہائی اہم سماجی مسائل کے تدارک کےلیے اہم قدم اٹھایا ہے، آرڈیننس کے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا دی جائے گی جبکہ جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں بھی دی جائیں گی۔گجرپورہ کیس میں ریپ آرڈیننس انصاف کی جلد فراہمی اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاون ثابت ہوگا،جسکے تحت جنسی درندوں کو سزائے موت، عمر قید، 10سے25 سال قید، جرمانے اور کیمیکل کیسٹریشن جیسی سزائیں دی جائینگی۔   

مزیدخبریں