لاہور کی نسبت خانیوال کے ضمنی الیکشن میں ٹرن آؤٹ بہتر رہا: فافن 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) فافن نے خانیوال پی پی 206 ضمنی انتخاب کی رپورٹ میں کہا ہے کہ لاہور کے مقابلے میں پی پی 206 خانیوال میں ووٹر ٹرن آؤٹ بہتر رہا۔ انتخاب کے دوران پولنگ کا دن پرامن رہا۔ ووٹنگ عمل یا گتنی عمل کو متاثر کرنے کے بڑے واقعات پیش نہیں آئے۔ پی پی 206 ضمنی انتخاب پر ووٹرز نے الیکشن عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن