اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)روس نے پا کستانی دفاعی اتاشی بریگیڈیر(ر) راشد محمو د کو انٹر نیشنل ملٹری کو آپر یشن ڈیویلپمنٹ میڈل سے نوازدیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق روسی وزارت دفاع کے زیر اہتمام دفاعی تعاون کو بڑ ھا نے میں ممتاز دفاعی اتاشیوں کی خدما ت کے اعتراف میں ایک پر وقار تقر یب کا انعقاد ہو ا۔ تقر یب کے مہما ن خصوصی روس کے نا ئب وزیر دفاع کرنل جنرل الیگزینڈر فومین تھے۔ ڈی اے (پی) روس، کو سبجیکٹ میڈل سے نوازا گیا۔روسی نا ئب وزیر دفاع نے پا کستا ن سمیت چا ئنہ ،ازبکستان،سربیا،ارمینیا، سیریا،میامار اور ما لی کے دفاعی اتاشیوں کوبھی اعزازات سے نوازا۔
روس میں پا کستانی دفاعی اتاشی کیلئے انٹر نیشنل ملٹری کو آپر یشن ڈیویلپمنٹ میڈل کا اعزاز
Dec 17, 2021