رضوان چھا گئے،ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی 20میں کلین سویب:ون ڈے میچز ملتوی


لاہور +کراچی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میں ویسٹ انڈیز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آخری ٹی 20 میچ میں پاکستان نے 208 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر پورا کرلیا، محمد رضوان 87 اور کپتان بابر اعظم نے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔بڑے ہدف کے تعاقب میں بابراعظم اور محمد رضوان پر مشتمل اوپننگ جوڑی نے 158 رنز کا اوپننگ سٹینڈ فراہم کیا۔فخر زمان 7 رنز بنا کرآئوٹ ہوئے، آصف علی نے 7 گیندوں پر 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، افتخار احمد ایک رن کیاتھ ناٹ آئوٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیفرڈ اور اوڈین سمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کرتین وکٹوں پر 207 رنز بنائے تھے۔ اوپنر نے 66 رنز کا آغاز فراہم کیا، برینڈن کنگ نے 21 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی، بروکس 49 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔ کپتان نکولس پوران نے 64 رنز کی اننگز کھیلی، ڈیرن براوو 34 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد وسیم جونیئر نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہنواز دہانی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کی جگہ شاہنواز دھانی اور محمدحسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی‘ٹی ٹونٹی سیریز کے کرونا ٹیسٹ منفی آنے پر سیریز کا تیسرا میچ کھیلا گیا۔ویسٹ انڈیز کیمپ سے مزید پانچ کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد تیسرے دونوں بورڈز نے کرونا کیسز کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کے بعد ون ڈے سیریز ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ ون ڈے سیریز جون 2022 میں شیڈول کی جائیگی۔ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم پہلی دستیاب فلائٹ سے وطن واپس روانہ ہوجائیگی۔ جن کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کرونامثبت آیا ہے وہ قرنطینہ مکمل کر کے روانہ ہوں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے کہا ہے کہ بائیو سکیور ماحول کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی کھلاڑیوں کو دبئی میں کروناوائرس لگا کچھ کھلاڑی مختلف لیگز کھیل کر آرہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے ٹیم سٹرینتھ کمزور پڑگئی ہے کیسز کی وجہ سے دیگر کھلاڑی بھی پریشان ہوگئے تھے کھلاڑی یہی چاہتے تھے کہ کرسمَس کی چھٹیاں اہلخانہ کے ساتھ گزاریں ۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک سال میں2 ہزار ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے پہلے بیٹر بن گئے۔محمد رضوان 2021 میں 48 ٹی ٹونٹی میچز میں 2 ہزار سے زائد رنز بنا چکے ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان نے ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل رنز بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔محمد رضوان ایک سال میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل چھکے لگانے والے پلیئر بھی بن گئے۔محمد رضوان نے 2021 میں 42  چھکے لگائے۔محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹی ٹونٹی میں سمتھ کو دسویں اوور میں چھکا لگاکر یہ سنگ میل عبور کیا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل نے 2021 میں ہی 41 چھکے لگاکر سال میں سب سے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنایا تھا۔بابر اعظم اور محمد رضوان نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ سنچری شراکتوں کا نیا ریکارڈ بنادیا۔بابر اعظم اور محمد رضوان کے درمیان ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے میچ میں سب سے زیادہ 100 رنز کی شراکت داری کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔بابر اور رضوان نے یہ کارنامہ 27 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اننگز میں انجام دیا۔ بھارت کے روہت شرما اور کے ایل راہول نے 5 سنچری شراکتیں بنائی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...