لاہور (خصوصی نامہ نگار) شری کٹاس راج مندر میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے 100سے زائد ہندو یاتری آج واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان داخل ہوں گے۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنما مہمانوں کا استقبال کریں گے۔ ایڈیشنل سیکرٹری (شرائنز) رانا شاہد کا کہنا ہے کہ تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ مرکزی تقریب 19 دسمبر بروز اتوار کو منعقد ہو گی۔