پنڈی بھٹیاں(نامہ نگار)بائی پاس سرگودھا ،چنیوٹ براستہ بند روڈ کو کشادہ کیا جائے راولپنڈی سے کراچی جانے والی ہیوی ٹریفک اس سڑک سے گزرتی ہے سنگل سڑک ہونے کی وجہ سے کراسنگ میں دشواری کے باعث اکثر مقامات پر حادثات ہونے لگے سڑک کے دونوں اطراف جگہ جگہ گڑھے پڑے ہوئے ہیں انجمن شہریاں ،انجمن تاجراں،انجمن غوثیہ و دیگر سماجی کے رہنمائوںنے سڑک کو فوری طور پر ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
سرگودھا ،چنیوٹ براستہ بند روڈ کو کشادہ کیا جائے:عوامی سماجی حلقے
Dec 17, 2021