لاہور(سپیشل رپورٹر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے مرکزی چیئرمین محمد ناصر اقبال خان نے کہا ہے کہ گوادر میں مچھیروں کو ان کا حق ملنا چاہئے۔گوادر کاہرفرداورطبقہ اپنے حقوق کیلئے شاہراہوں پرامڈآیا۔ وفاق فوری طورپر بلوچستان حکومت کی مشاورت سے گوادربحران کا سدباب یقینی بنائے۔ اپنے ایک بیان میں محمدناصراقبال خان نے مزید کہا کہ گوادر کے مچھیرے ہرگز تنہا نہیں ہیں ،گوادر سے کراچی اورخیبر تک پاکستان کا ہرایک زندہ ضمیر شہری ان کے ساتھ ہے۔ مقامی افراد کاچارٹرآف ڈیمانڈ سوفیصد جائز ہے۔حکومت گوادر بحران میں مزید شدت اورحدت پیداہونے کاانتظار نہ کرے اورمقامی مچھیروں کوریلیف دے۔