لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور روشنائی گیٹ کی حضوری باغ میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن کیپٹن (ر)محمد عثمان ،ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ ،ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری،یوسف صلاح الدین نے تقریب میں شرکت کی۔ چیئرمین ترقی ادب منصور آفاق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل شاہد عباس کاٹھیا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہدی مالوف ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیضان احمد تقریب میں شامل تھے۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ بادشاہی مسجد ،مزار اقبال اور شاہی قلعہ کے لئے دوسرا راستہ کھول دیا گیا ہے۔ 12سال بعد تاریخی مقام شاہی قلعہ کا روشنائی دروازہ کھولنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر لاہور نے روشنائی گیٹ روزانہ بارہ گھنٹوں کیلئے کھلے گا۔ روشنائی گیٹ دوپہر بارہ بجے سے رات بارہ بجے تک کھلا رہے گا۔روشنائی گیٹ سے سواری کا داخلہ بند رہے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ روشنائی گیٹ سے پیدل جانے والے راستے کا استعمال کر سکیں گے اور فورٹ روڈ فوڈ سٹریٹ پر آنے والے اب پانچ تاریخی مقامات کی طرف رخ کر سکتے ہیں۔
روشنائی گیٹ کی حضوری باغ میں افتتاحی تقریب
Dec 17, 2021