لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور ر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں آٹو اسیسیریز کے اجلاس میں امپورٹ کے حوالے سے کسٹمز (ایف بی آر)کے امپورٹرز کے ساتھ بڑھتے ہوئے مسائل کو حل کروانے کی لاہور چیمبر کے عہدیداران سے درخواست کی گئی ہے۔اجلاس کی صدارت آٹو اسیسیریز کمیٹی کے کنوینئیر وقار علی نے کی ۔اس موقع پر انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ ، ای سی ممبر علی افضل ای سی ممبر ملک عثمان اورسابق صدر پاسپیڈا وقار بٹ سمیت کمیٹی کے ارکین سید احمد بخاری، کاشان سعید،عاصم خواجہ،محمد داود، محمد وسیم، غلام مرتضیٰ، حافظ کامران، شہباز اسلم، فاروق اعجاز نے شرکت کی۔اجلاس میں انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے تمام ممبران کے مسائل کوہر فورم پر اجاگر کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
کسٹمز، امپورٹرز نے مسائل حل کیلئے لاہور چیمبر سے مدد مانگ لی
Dec 17, 2021