پاکستان  دشمنوں سے آ  ہنی ہاتھوں سے نبردآزما ہونا پڑیگا:رانا مشہود

Dec 17, 2021

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ آرمی پبلک سکول اور سقوط ڈھاکہ کے عنوان سے جنرل ہاؤس اجلاس صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن منعقد کیا جنرل ہاؤس اجلاس میں سابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی شرکت کی۔ جنرل ہاؤس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہائیکورٹ بار کو آج کے اہم مسئلہ پر جنرل ہاؤس اجلاس منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کر تا ہوں۔ہمیں تاریخ سے سیکھتے ہوئے آگے بڑھنا چاہیے۔ ہمیں تاریخ کے دائیں جانب کھڑا ہونا ہے۔ ہمیں پاکستان کے دشمنوں سے آ  ہنی ہاتھوں نبردآزما ہونا پڑے گا۔ بنگلہ دیش کو پاکستان سے الگ کیا۔ آج بنگلہ دیش پاکستان سے بہت آگے ہے۔ بنگلہ دیش کی حکومت ہم سے اس لئے آگے گئی کہ اس نے ماضی کو نہیں بھلایا۔ ماضی کو بھلانے سے سانحہ آرمی پبلک سکول جیسے واقعات سامنے آتے ہیں۔ آج ہماری حکومت کہتی ہے کہ ان کیساتھ مذاکرات کریں جنہوں نے معصوم جانیں لیں۔ پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردی کے واقعات سر اٹھا رہے ہیں ۔

مزیدخبریں